بغداد ...عراقی کردستان کے سربراہ مسعود برزانی نے کہا ہے کہ استصواب رائے کے بعد ہم عراق کے اچھے پڑوسی کے طور پر زندگی گزارنا پسند کرینگے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بغداد کے ساتھ کسی جنگ کا کوئی خدشہ نہیں۔ انہوں نے زو ر دیکر کہا کہ عراق اس وقت فرقہ وارانہ ریاست بن چکا ہے۔ دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے خبردار کیا کہ انکی حکومت کردستان کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کریگی۔ آج پیر کو کردستان میں خودمختاری پر استصواب رائے ہورہا ہے۔ العبادی کا کہناہے کہ وہ اس استصواب رائے کے نتائج قبول نہیں کرینگے۔