Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورس کی کتاب میں نامناسب تصویر کی ذمہ دار پوری ٹیم برطرف

ریاض..... وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے کورس کی کتاب میں نامناسب تصویر چھپ جانے پر سیکریٹری کورس ڈاکٹر محمد الحارثی اور کتابوں کی منظوری دینے والی پوری ٹیم کو برطرف کردیا۔ وزارت تعلیم نے پیر کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ وزیر تعلیم نے کورس کی کتابوں کی اشاعت اور نظرثانی کی ذمہ داری تطویر کمپنی کو تفویض کردی۔ انہوں نے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمن العاصمی کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جسے کورس اور تربیتی پروگرام کی ایجنسی کا ڈھانچہ تیار کرنے کی مہم تفویض کی ہے۔ وزیر تعلیم نے ڈاکٹر راشد الغیاض کو سیکریٹری کورس و تربیتی پروگرام مقر ر کردیا۔ یاد رہے کہ وزیر تعلیم نے قومی و سماجی مطالعات کی کتاب میں غلطی ریکارڈ پر آنے کے بعد رائے عامہ سے معذرت کی تھی ۔ دراصل اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کرتے ہوئے شاہ فیصل کے پہلو میں سائنسی تخیلات پیش کرنے والی ایک فلم سے تعلق رکھنے والی انجانی مخلوق کی تصویر نظر چھاپ دی گئی تھی۔

شیئر: