Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ میں مال گاڑی کا حادثہ، 16بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اوڈیشہ ۔۔۔۔۔۔ملک بھر میں ٹرین حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ گزشتہ دنوں الٰہ آباد کے قریب ایک ہی پٹری پر3ٹرینیں آگئی تھیں تاہم ریلوے اہلکاروں کی ہوشمندی کے باعث بڑاحادثہ ہونے سے  رہ گیا۔آج علی الصبح اوڈیشہ کے نرگنڈی اسٹیشن کے پاس مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں  16بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ اطلاع ملنےپر ریلوے حکام اور تکنیکی عملہ نےموقع پر پہنچ کرمال گاڑی کی بوگیاں پٹری پر لانے کی کارروائی کی۔حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ  14ستمبر کو  نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے قریب جموں راجدھانی ایکسپریس کی پچھلی بوگی پٹری سے اتر گئی تھی علاوہ ازیں 7ستمبر کو شکتی پنج ایکسپریس ،29اگست کو درنتو ایکسپریس ،19اگست کو کلنگ اتکل ایکسپریس اور 23اگست کو کیفیات ایکسپریس حادثات سے دوچار ہوئیں۔

شیئر: