Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13لاکھ 80ہزار غیر ملکی نجی ڈرائیوروں کی سالانہ تنخواہ 33ارب ریال

 ریاض..... سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خاندانوں کے ہاں 13لاکھ 80ہزار غیر ملکی ڈرائیور ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 33ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔ غیر ملکی ڈرائیوروں پر قیام و طعام ، اقامہ کے اجراء، توسیع و درآمد کے اخراجات بھی ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈرائیونگ لائسنس بھی سعودی شہری ہی نکلواتے ہیں۔ زیادہ تر گھریلو ڈرائیور خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے رکھے گئے ہیں۔ "مال" ویب سائٹ کے مطابق سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکی گھریلو عملے کی تعداد 2.33ملین بتائی گئی۔ ان میں13لاکھ 80ہزار ڈرائیور ہیں۔ یہ کل غیر ملکی ملازمین کا 12.7فیصد ہیں۔ گھریلو ملازم کا اوسط ماہانہ محنتانہ  1985 ریال بنتا ہے۔ ڈرائیوروں کی ماہانہ تنخواہ 2.73ارب ریال اور سالانہ 33ارب ریال کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ غیر ملکی ڈرائیور کو لانے پر اچھی خاصی لاگت آتی ہے جبکہ ٹریفک حادثے کی صورت میں کفیل کو بھاری خرچ کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: