Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف کی”شیف“ سے امیدیں

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے کہا ہے کہ مجھے خود سے سوال کرنا ہوگا کہ میرے کریئرکے ساتھ کیا غلط ہورہا ہے۔ مجھے اپنی نئی فلم ”شیف“‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔سیف علی 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اپنی فلم ”شیف“ کے بارے میں کافی پریشان ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میری گزشتہ فلمیں باکس آفس پرکامیاب نہیں ہو سکیں۔ پتہ نہیں میرے کریئر کےساتھ کیا ہو رہا ہے۔یہی بات فلم اسٹار ہونے کے ناتے میری شخصیت کو متاثر کررہی ہے ۔سیف علی آج کل 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی ”ہم شکل“، ”بلٹ راجہ“ اور ”رنگوں“ جیسی فلمیں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: