راجستھان :تیز رفتار کارنے راہگیروں کو کچل دیا، 7ہلاک
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
بھرت پور۔۔۔۔راجستھان میں دھول پورضلع کے سرمتھ تھانے کے نزدیک ایک تیز رفتار کار راہگیروں کو کچلتی چلی گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ ہلاک شدگان میں 2خواتین اور 2لڑکیاں شامل ہیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 3افراد موقع پرہی ہلاک جبکہ 3اسپتال لے جاتے ہوئےراستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس نےکار ڈرائیور کو گرفتارکرلیا اور رپورٹ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔