Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامناسب لباس پہننے پر ملیکا کیخلاف تنقید

 
بالی وڈ اداکا رہ ملیکا اروڑا کی نا منا سب لباس والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس کے بعد صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہا تھوں لیتے ہوئے بھر پور تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ 44سالہ اداکا رہ اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملیکا اروڑا کو صارفین کی جانب سے کہا گیاہے کہ اپنی عمر کے حساب سے کام کریں، ایک بچے کی ماں ہیں،کچھ توخیال کریں۔ میڈیا کے مطابق روسی ماڈل کو اعزاز دینے کی تقریب ہند کے مشہور امیر جوڑے نیتا اور مکیش امبانی نے منعقد کروائی، جس میں گلیمر اداکارہ ملیکا اروڑا نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے معروف برانڈ کالباس زیب تن کیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ نامنا سب ڈریس ایک نظر نہ بھایا اور تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔ واضح رہے کہ 2016میں ارباز خان نے 18سال بعد ملیکا سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ طلاق کے بعد اداکارہ کے پر آسائش طرزِ زندگی پر بھی صارفین نے مختلف القاب سے نوازا اور بھر پور تنقید کی تھی۔ اب ادا کارہ کو انسٹا گرام پر تصاویر اپ لوڈ کرنامہنگاپڑ گیا۔ صارفین نے کہا کہ یہ رویہ آپ کے بچے کیلیے ٹھیک نہیں ۔
 
 
 
 

شیئر: