آئی فون کی اصل لاگت کتنی ہے؟
آئی فون 8 پلس اب تک ایپل کمپنی کا سب سے مہنگا فون ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 799 ڈالر میں بکنے والے اس آئی فون کو بنانے پر کمپنی کے صرف 288 ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ مارکیٹ ریسرچ فرم آئی ایچ ایس مارکیٹ نے آئی فون 8 اور 8 پلس کی تیاری کے حوالے سے ایک تحقیق جاری کی ہے جس کے مطابق اس ڈیوائس میں استعمال ہونے والے پرزوں کی لاگت ایپل کو صرف 288.08 ڈالرز کی پڑی ہے۔اس طرح آئی فون 8 کی اصل لاگت 247 ڈالر ہے جسے کمپنی 699 ڈالر میں فروخت کر رہی ہے۔ ریسرچ کے مطابق سیمسنگ کے فونز کی لاگت آئی فون کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔