Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 18ارب ریال کا نقصان

عریبین سیمنٹ نے 20فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا اور اس کی قیمت 5.35فیصد بڑھ گئی
غیاث الدین۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 43.31پوائنٹس کمی کے بعد 7283.01پوائنٹس  پر بندہوا۔ پچھلے 2ہفتوں میں سرمایہ کاروں کو 18ارب ریال کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان الائیڈ کو آپریٹیو انشورنس کو ہوا۔ جس کی قیمت 9.11فیصد کمی کے بعد 16.37ریال تک گر گئی۔ نقصان کے لحاظ سے دوسرا نمبر الاول بینک کا رہا جس کی قیمت 4.41فیصد انحطاط کے بعد 12.35ریال پر آگئی۔ فائدے کے لحاظ سے تداول میں شامل ساری کمپنیوں میںسعودی ویریفائیڈ کلے پائپ کو ہوا جس کی قیمت 8.36فیصد اضافے کے بعد 5055ریال تک بڑھ گئی۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ سعودی ویریفائیڈکلے پائپ نے 15فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس نے ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے لئے 19اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ عربین سیمنٹ نے 20فیصد ڈیویڈنڈ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی قیمت 5.35فیصد بڑھ گئی۔ قیمت مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔ العثیم مارکیٹ نے بھی 20فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے مگر چونکہ ا س کی قیمت پہلے ہی بڑھی ہوئی ہے اس لئے گزشتہ ہفتے اس کی قیمت 0.16فیصد اضافہ کے بعد 122.60ریال پر قائم ہے۔ ا س کے علاوہ سافکو نے 7.5فیصد سعودی گراﺅنڈ سروسز نے 6.5فیصد ، طیبہ نے 4فیصد اور بینک البلاد نے 3فیصد ڈیویڈنڈ کے اعلانات کئے۔ خام تیل کی قیمت 49.30ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 52.14ڈالر فی بیرل پر جاتی ہوئی دیکھی گئی۔ اس لئے اس کے اسٹاک مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔ 
 

شیئر: