Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن شاورما کیسے بنائیں؟

اجزاء:
 
بون لیس چکن، آدھا کلو
لہسن کا پیسٹ ،ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ ،ایک چائے کا چمچ
نمک ،ایک چائے کا چمچ
سویا سوس، ایک کھانے کا چمچ
سفید سرکہ، دو کھانے کے چمچ
دار چینی ،دو کھانے کے چمچ ،پسی ہوئی )
تیل، دو کھانے کے چمچ
چلی سوس،3 کھانے کے چمَچ
دہی،3 کھانے کے چمچ
پیٹا بریڈ، ایک عدد
پیاز ،ایک عدد
سلاد پتے ،حسبِ ضرورت
طحینہ سوس
َ
ترکیب:
 
بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
پھر چکن اسٹرپس میں ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی شامل کر کے ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کر دیں۔
 
ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر10 منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔
اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔
ساتھ ہی طحینہ سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں۔
 طحینہ سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
 
 
 

شیئر: