4جیک والی یو ایس بی کیبل متعارف
نومیڈ کمپنی نے ایسے یو ایس بی کیبل متعارف کروا ئے ہیں جو تمام ڈیوائسز میں استعمال ہو سکتے ہیں یعنی اب کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کے لئے الگ الگ یو ایس بی کیبل خریدنے اور سنبھالنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ایک ہی کیبل میں ان سب کو سمو دیا گیا ہے۔ ان کیبلز کو یونیورسل کیبل یو ایس بی سی کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں کل4 جیک ہیں۔ ایک طرف یو ایس بی سی اور مائیکرو یو ایس بی اور دوسری جانب یو ایس بی ٹائپ اے اور یو ایس بی سی۔کیبل کی مدد سے 100 وولٹ تک چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔ اس کیبل کی قیمت 30 ڈالر ہے۔