دمشق ..... شام میں داعش کے حملوں میں3 7 سرکاری فوجی مارے گئے،متعدد زخمی ہوگئے ۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش نے صوبہ حمص میںحکومتی فورسز کی مختلف چوکیوں پر حملے کئے۔ داعش نے اپنے بیان میں سیکڑوں سرکاری فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا آڈیو پیغام منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے کارروائیاں تیز کرنے کو کہاتھا۔