کویت: صحت خدمات فیس میں اضافے سے69فیصد آبادی متاثر ہوگی
کویت: کویت میں مقیم غیر ملکیوں کو پیش کی جانے والی صحت خدمات کی فیسوں میں اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگیا۔ فیسوں میں اضافہ کے باعث ملک کی 69فیصد آبادی متاثر ہوگئی۔ القبس اخبار کی تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم 31لاکھ سے زائد غیرملکی مقیم ہیں جن میں بیشتر کی تنخواہ کم ہے۔ بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو فیملیوں کے ساتھ کویت میں مقیم ہیں۔ تنخواہوں میںجمود اور اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث کویت میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد فیملی کو واپس بھیجنے پر مجبور ہوگی۔ واضح رہے کہ وزارت صحت نے تارکین پر صحت خدمات کی فیسوں میں 50سے سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔