Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کی گاڑیاں نذر آتش کرنےکی دھمکی دینے والا گرفتار

دمام ..... ریجنل پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی گاڑیوں نذر آتش کرنے کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ المدینہ اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے کرنل زیاد نے مزید کہا کہ گورنر ہاﺅس سے احکامات موصول ہونے کے فوری بعد پولیس نے اس نوجوان کی تلاش شروع کر دیا جس نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ان خواتین کو دھمکی دیتے ہوئے اس نے کہا تھا کہ جو عورتیں گاڑی چلائیں گی انکی گاڑیوں کو وہ نذر آتش کر دے گا ۔ کرنل زیاد نے مزید کہا کہ گورنر کی جانب سے احکامات موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی وڈیو کی فرنزک رپورٹ کے ذریعے نوجوان کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 20 برس کے قریب ہے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپر د کر دیا گیا جہاں مقدمہ قائم کر کے اسکے خلاف باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ واضح رہے ملزم نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے خواتین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو خواتین گاڑی چلائیں گی وہ انکی گاڑی کو نذر آتش کر دیے گا ۔ مذکورہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو ئی جس پر علاقے کے گورنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے ۔ 

شیئر: