واجب ِ گردن زدنی کے دعویدار کا تعاقب
ریاض ... پبلک پراسیکیوشن نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے حامی کو واجب ِ گردن زدنی قرار دینے والے شخص کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ ایک مقامی شہری کاکہناہے کہ جو شخص خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیتا ہے وہ ایک طرح سے خواتین کو فحاشی کے ارتکاب کا موقع فراہم کررہا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی سماجی امن کو تہہ و بالا کرنے، دوسروں کے حقوق میں دخل دینے یا حق تلفی پر لوگوں کوآمدہ کرنے کی کوشش کریگا اسکا تعاقب کیا جائیگا۔ معاشرے کے امن و سلامتی کی حفاظت ایسے لوگوں سے ضروری ہے جو دوسروں کے حوالے سے اپنے خیالات کے پُرخطر ہونے کا ادراک نہیں رکھتے۔