Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رطوبت کی کمی کا احساس دلانے والی کار متعارف

 ٹوکیو.....  جاپان کی ایک مشہور  آٹو موبائل کمپنی  نے اپنی بنائی ہوئی ایک ایسی جدید ترین کار کی رونما ئی کردی ہے جو حیرت انگیز طور پر ڈرائیوروں کے لئے محافظ اور مدد گار کا کام کریگی۔ تفصیلات کے مطابق اکثر دیکھا گیا ہے کہ گرم موسم یا طویل مسافت میں ڈرائیونگ کرنے کے بعد بہت سے ڈرائیور پسینہ میں شرابور ہوجاتے ہیں اور پسینہ اس حد تک نکلتا ہے کہ جسم کی رطوبت ختم ہونے لگتی ہے او روہ بیمار ہوکر موت کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ اب نیسان کمپنی نے جو کار تیا رکی ہے وہ اس حوالے سے بہت محفوظ قرار دی جاسکتی ہے کیونکہ گاڑی میں ایسے سنسر لگائے گئے ہیں جس کی مدد سے کار چلانے والے کو  یہ احساس دلایا جاسکتا ہے کہ اسکے جسم کی رطوبت بہت تیزی سے کم ہورہی ہے اسلئے کہیں پر گاڑی روک کر پہلی فرصت میں پانی پئے ۔ڈرائیوروں کو باخبر رکھنے والی ٹیکنالوجی کے نتیجے میں کار کا اندرونی حصہ  اور اسٹیئرنگ رنگ بدلنے لگتا ہے اور ساتھ ہی ڈرائیور کا پسینہ خشک کرتے وقت یہ زرد رنگت اختیار کرلیتا ہے جب رطوبت بحال ہوجاتی ہے تو اسکی رنگت نیلی ہوجاتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ ڈرائیونگ کے دوران بہت معمول پانی پینے والے ڈرائیور زیادہ غلطیوں  کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ رپورٹ  ہائیڈریشن انسٹی ٹیوٹ نے جاری کی ہے۔

شیئر: