آنکھوں کی ورزش رکھے آنکھوں کو تندرست و توانا
آنکھ بہت نازک عضو ہے ۔ اس لئے اس کی صحت کے لئے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح باقاعدہ ورزش جسم کو صحت مند رکھتی ہے، اسی طرح آنکھوں کی ورزش صحت اور خوبصوورتی کے لئے اہم ہے۔
آنکھوں کی ورزش کا طریقہ یہ ہے کہ سر کو سیدھا رکھیں پھر آنکھوں کو زور سے اوپر ا±ٹھائیں اور تھوڑی دیر اسی حالت میں رہیں۔ پھر نظرکو جہاں تک ہوسکے نیچے کریں ،تھوڑی دیر ٹھہرئیں پھر بائیں طرف دور تک دیکھیں پھر تھوڑی دیر یو نہی ٹھہرئیں اور دائیں طرف دور تک دیکھیں۔ ایک لمحہ یونہی ٹھہرنے کے بعد پتلوں کو چاروں طرف گھمائیں،ان ورزشوں سے چند ہی دنوں میں آنکھیں روشن،چمکیلی اور کلی کی طرح کھل جاتی ہیں۔