تریویندرم کیلئے السعودیہ کی براہ راست پروازیں
ریاض ....سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے تریویندرم کیلئے براہ راست پروازوں کاآغاز کردیا۔ یہ ہندوستان میں اسکا 8واں اسٹیشن ہے جبکہ 2017ءکے دوران 4 نئے بین الاقوامی اسٹیشنو ںمیں چوتھا ہے۔ امسال سعودیہ نے پاکستان کے شہر ملتان، سوڈان کے ہوائی اڈے پورٹ سوڈان اورماریشس کے لئے پروازیں جاری کی ہیں۔ تریویندرم ایئرپورٹ پہنچنے پر السعودیہ کی پرواز کا خیر مقدم پانی کی بوچھار سے کیا گیا۔ ہند میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی ، ایئرپورٹ حکام اور ہندوستانی محکمہ شہری ہوابازی کے افسران خیر مقدم کیلئے ایئرپورٹ پر موجودتھے۔