ویڈیو گیمز کھیلنے سے سیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، تحقیق
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وڈیو گیمز کھیلنے والے افراد میں نئی چیزیں اخذ کرنے کی صلاحیت عام لوگوں سے زیادہ بہتر ہوتی ہے کیونکہ ان کا دماغ زیادہ سرگرم ہوتا ہے۔یہ تحقیق جرمنی کی یونیورسٹی میں کی گئی جہاں 17 ایسے افراد کو لیا گیا جو ایک ہفتے میں 15 سے زیادہ گھنٹے وڈیو گیمز کھیلنے میں گزارتے ہیں اور17 ایسے افراد جو وڈیو گیمز باقاعدگی سے نہیں کھیلتے۔دونوں گروپ پر تجربے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ گیمز کھیلنے والے کسی بھی معاملے میں نتائج کا زیادہ اچھا تجزیہ کر سکتے ہیں۔ حقائق کی درجہ بندی کر کے نتائج کو زیادہ بہتر جانچ سکتے ہیں خصوصاً غیر یقینی صورتحال میں ان کا تجزیہ دیگر افراد کی نسبت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ وڈیو گیمز نہ صرف نوجوانوں بلکہ ادھیڑ عمر افراد کو بھی کھیلنا چاہئے تاکہ انکا دماغ زیادہ کام کرتا رہے اور مسلسل سرگرم رہے۔