مملکت کے خلاف ایران کی دروغ بیانیاں پھر شروع
ریاض.... ایرانی وزیر خاررجہ جواد ظریف کے دورہ قطر کے بعد ایرانی سیاستدانوں اور ارباب صحافت نے سعودی عرب کے خلاف دروغ بیانیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا۔ ظریف سلطنت عمان کا دورہ کرکے مسقط سے دوحہ پہنچے تھے۔ وہاں انہوں نے علاقائی و بین الاقوامی تغیرات او ر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اسی دوران ایرانی مجلس شوریٰ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے سعودی مخالف بیان داغ دیا۔ انہوں نے 1436ھ میںحج موسم کے دوران منیٰ میں بھگدڑ کے واقعہ کی باقاعدہ برسی منائی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج انتظامات کا اہل نہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ یہ بیان ظریف کے دوحہ میں رہتے ہوئے جان بوجھ کر دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کی جانب سے قطر پر ڈالے جانے والے دباﺅ کو کم کرنا ہے۔