لندن ..... برطانوی دارالحکومت میں بعض سڑکیں ایسی بھی ہیں جہاں مکانات اور اپارٹمنٹس وغیرہ کی قیمتیں آسمان کو چھوتی نظر آتی ہیں مگر اسے پسند کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ مجموعی طور پر برطانیہ 14417سڑکیں ہیں۔ جہاں مکان کی اوسط قیمت 10لاکھ پونڈ کے لگ بھگ ہے لیکن انسگٹن پیلس گارڈنز کے علاقے میں ایک مکان کی قیمت 3کروڑ 60لاکھ پونڈ ہے۔ اس علاقے میں مہنگائی کے باوجود کروڑ پتی لوگوںکی بڑی تعداد آباد ہے اور ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں لکھ پتی افراد کی تعداد 2ہزار زیادہ ہوگئی ہے۔ پراپرٹی ڈیلرز کا کہناہے کہ اگر ڈیوک آف ڈچز آف کیمبرج کے گھر کے قریب آ پ کو ئی مکان یا فلیٹ خرید رہے ہیں تو آپ کو یقین ہونا چاہئے کہ آپ جتنی بھی خریداری کررہے ہوں وہ محل وقوع کے حساب سے ایک مناسب قیمت ہے اور اسے زیادہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ اس علاقے میں املاک کی قیمتوںکے بارے میں سروے جائداد کی خرید و فروخت کا کام کرنے والی ویب سائٹ زوپلا نے تیار کیا ہے۔ بہت سے قیمتی مکانات لندن کی دوسری سڑکوں پر بھی ہیں جو راﺅنڈے ، پارک لین، براڈ وے، لولیس ایونیو وغیرہ شامل ہیں۔