Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو دہشتگرد ی کے سرپرستوں میں شامل کرنیکا مطالبہ

واشنگٹن ..... امریکی وزارت دفاع کے سابق عہدیدار مائیکل رابن نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کو دہشتگردی کے سرپرست ممالک کے طور پر قطر اور ترکی کے خلاف کارروائی کرنے کا وقت آچکا ہے۔ مائیکل روبن امریکی پروجیکٹس انسٹیٹیوٹ کے ماہرین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن ایگزامنر نامی جریدے میں مضمون تحریر کرکے کہا کہ اب قطر اور ترکی کے مواخذے کا وقت آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبیا، عراق، جنوبی یمن، شام، کیوبا، ایران ، سوڈان اور شمالی کوریا دہشتگردی کے سرپرست ممالک رہے ہیں۔ انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا، ان پر پابندیاں لگائیں تو ان میں سے کئی ممالک دہشتگردی کی سرپرستی سے دستبردار ہوکر مبینہ فہرست سے نجات پاچکے ہیں۔
 

شیئر: