Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلی آنکھ کا سبب، خرابی معدہ

اگر آپ کا جسم تندرست ہے لیکن آنکھیں کمزور یا چھوٹی ہیں تو خوبصورت نہیں کہلائی جا سکتیں۔خوبصورت آنکھ کی لمبائی ایک کان سے دوسرے کان تک جتنا فاصلہ ہوتا ہے، اس کا ساتواں حصہ ہونی چاہئے۔آنکھوں کا سفید حصہ بالکل سفید ہونا چاہیے۔ اس حصے میں میلا پن معدے کی خرابی کی علامت ہے۔اس کے لیے پانی میں تیرنا بہترین ورزش ہے۔
 
صبح کے وقت آنکھوں پر عرق گلاب کے چھینٹے مارنا بہت مفید ہے۔اس سے آنکھیں حسین ہوجاتی ہیں۔ترپھلا کے پانی سے آنکھوں کو دھونے سے بینائی بڑھتی ہے۔خالص شہد کی سلائی آنکھوں میں ڈالنے سے چمک آتی ہیںاور نظر تیز ہوتی ہیں۔ اچھے سرمے اور کاجل کا استعمال بھی آنکھوں کی تندرستی کے لیے بہت مفید ہے۔
 
مدھم روشنی میں پڑھنا آنکھوں کے لئے مضر ہے۔پڑھتے وقت کتاب کو آنکھوں کے بہت نزدیک نہیں رکھنا چاہیے۔کم سے کم 14 انچ کا فاصلہ ہونا چاہیے۔
 
 میک اپ کو مناسب طریقے سے صاف کرنا چاہیے ۔ زائد المیعاد کاسمیٹکس ہر گز استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔آنکھوں کی حفاظت کے لیے وٹامن اے ، بی اور سی انتہائی مفید ہیں ۔دودھ ، انڈے کی زردی ، مکھن ، گاجر ، ٹماٹر اور پپیتے کے استعمال کے ذریعے بھی آنکھوں کا خیال رکھا جا سکتا ہے ۔
 
 سبزہ اور ہریالی آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے ۔ اگر پردے سبز رنگ کے ہوں تو بہتر ہے ۔ ہری گھاس پر ننگے پاؤں چہل قدمی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے ۔آنکھوں کو دھوئیں اور گرد سے بچائیں۔کشیدہ کاڑھنا،موتی پرونا ، سوئی میں دھاگہ ڈالنا یا اس قسم کا کوئی دوسرا مہین اور باریک کام بہت دیر تک نہیں کرنا چاہیے۔چاند کی طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھنے سے آنکھوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔
 
 

شیئر: