Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں خاتون اعلیٰ عہدے پر فائز

ریاض۔۔۔۔امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان ابا الخیل نے ڈاکٹر موضی ابراہیم الدبیان کو طالبات کے مطالعات کے مرکز کا ڈین مقرر کردیا۔ڈاکٹر موضی الدبیان پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں امام محمد بن سعوداسلامی یونیورسٹی میں اتنا بڑا منصب تفویض کیا گیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون عہدیدار کا اعزاز دینے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: