Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ، ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ ختم کردینگے؟

واشنگٹن....امر یکی ذرائع ابلاغ دعویٰ کررہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر جلد ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے کو مسترد کردیں گے ۔ ٹرمپ کے قریبی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے ساتھ امریکی صدر تہران کے حوالے سے وسیع امریکی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔ ایران پر اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔امریکی صدر کے پاس ایران سے جوہری معاہدے کی توثیق یا اسے مسترد کرنے کےلئے 15 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن ہے۔ ایران ایٹمی سمجھوتہ ختم کئے جانے کے حوالے سے پہلے ہی خبر دار کر چکا ہے ۔ایران اور 6عالمی طاقتوں امر یکہ، چین، فرانس، روس، برطانیہ اور جرمنی کے درمیان 2015 میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی تھی۔

شیئر: