Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے دورہ روس پر ایران کی نظریں

ریاض ..... ایران کی نظریں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس اور اس کے نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔روس اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اہم معاہدوں خصوصاً فوجی معاہدوں سے ایرانی اقتدار کے ایوانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ توانائی کے شعبے میں سعودی عرب اور روس کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون بھی ایران کےلئے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ روسی صدر نے مارچ 2018ءکے دوران تیل پیداوار میں کمی کے معاہدے کے اختتام پر اس میں توسیع کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سلسلے میں اوپیک کے رسمی اجلاس سے قبل تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے درمیان سمجھوتے طے پاجائیں گے۔
 

شیئر: