Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کیلئے امریکہ کے نئے ہتھیار

ریاض ..... پینٹاگون میں دفاعی تعاون کی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کو اینٹی میزائل سسٹم تھیڈ 15 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ سودا ایرانی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے سعودی عرب اور خلیج کے امن و امان کی خاطر کیا گیا۔پینٹاگون کا کہناہے کہ اس سودے سے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات مضبوط ہونگے۔ اس سے سعودی عرب اور خلیج کا امن بھی مستحکم ہوگا ۔ اس سودے کی بدولت ایران کے مقابلے میں سعودی عرب کا دفاعی پلڑا بھاری ہوجائیگا۔
 

شیئر: