Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسپورٹرز کی 9اور 10اکتوبر کو ہڑتال

نئی دہلی۔۔۔اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وجہ سے آنیوالی پریشانیوں اور ڈیزل کی قیمت میں روزانہ تبدیلی سمیت کئی مسائل کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے 9اور 10اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا موٹرٹرانسپورٹ کانگری( اے آئی ایم ٹی سی) کی قیادت میں ہڑتال ہوگی۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے آئی ایم ٹی سی کے صدر نے الزام لگایا کہ ٹرانسپورٹ تنظیم ان مسائل کو مرکزی حکومت کے سامنے رکھ چکی ہے لیکن ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو سمجھنے کیلئے تیار نہیں مجبوراً ہڑتال کا فیصلہ کرنا پڑا۔

شیئر: