Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبات کے موبائل چیک نہیں کئے جاسکتے

جدہ...سعودی جامعات نے ایک طرف تو طالبات کو موبائل ساتھ لانے کی اجازت دیدی ہے تو دوسری جانب موبائل کی تفتیش انتہائی نامناسب انداز میں کررہی ہیں۔ بعض طالبات نے شکوہ کیا ہے کہ ہم سے موبائل لیکر باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے کہ اس میں کس کس کی کیسی تصاویر موجود ہیں۔ قانونی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبات جامعات کےخلاف اس قسم کی کارروائی پر عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں۔ قانونی مشیر فہد محبوب کا کہناہے کہ جامعات کو کسی بھی طالبہ کا موبائل ضبط کرنے کا حق نہیں۔ موبائل میں موجود اشیاءکی تفتیش غیر قانونی ہے۔ طالبات اپنا حق حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں اور جو شخص بھی تفتیش میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خاتون وکیل رنا الدکنان کا کہناہے کہ طالبات کے موبائل کی چیکنگ غیر قانونی ہے یہ انکے ذاتی امور میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔
 

شیئر: