جازان .... جازان میں شہری دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یہاں شہر کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے پر 4 بچے ہلاک ، ایک خاتون اور 4 افراد جھلس گئے، 2 کی حالت نازک ہے۔الحیاة الوطنی اسپتال میں بچوں کی نعشیں سرد خانے میں محفوظ کردی گئیں۔ العمیس اسپتال اور امیر محمد بن ناصر اسپتال میں زخمیوں کوعلاج کیلئے داخل کیا گیا ہے۔ ایک اسپتال میں بچے کی نعش بھی محفوظ کرادی گئی۔