ریاض..... سعودی عرب نے تیل کی بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود پیداوار میں اضافہ مسترد کردیا۔ سعودی عرب نومبر میں یومیہ 5 لاکھ 60 ہزار بیرل تیل یومیہ کم کرنے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی وزارت توانائی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں یومیہ 7.711 ملین بیرل تیل یومیہ سمندر کے راستے بھجوانے کی درخواستیں مل رہی ہیں۔ تاہم سعودیہ عرب پیداواری کوٹے میں کمی کی پابندی کے سلسلے میں پرعزم ہے۔