صنعاءمیں بچوں کے اغوا کی وارداتیں
صنعاء..... صنعاءمیں سیکڑوں بچے اغوا کرلئے گئے۔ یمن کے دارالحکومت میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں نے پورے شہر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی۔ شہر کے ان علاقوں میں اغوا کے واقعات بڑے پیمانے پر ہورہے ہیں جن پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔ پولیس اسٹیشنوں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کے ماتحت عوامی کمیٹیاں بچے اغوا کرنے والوں کے ساتھ ساز باز کئے ہوئے ہیں۔ بچے بچیاں دونوں اغوا ہورہے ہیں۔ مقامی شہری واٹس اپ پر پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے کو بچوں کو اغوا سے بچانے کیلئے مشورے بھیجنے لگے۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ10سے 20برس تک کے بچوں، بچیوں کو اغوا کیا جارہا ہے۔