Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہران اسپائسز کرکٹ کلب کی سلور جوبلی

ریاض..... مہران ا سپائسز کرکٹ کلب کے زیر اہتمام سلور جوبلی کی تقریب کا شاندار انعقاد ریاض کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں شائقینِ کرکٹ اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض مہران اسپائسز کرکٹ کلب کے منیجر گل شاد حسین نے انجام دیئے اور حاضرین کو خوش آمدید کہا اور مہران اسپائسز کرکٹ کلب کی 25سالہ کارگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی پاکستانی سفارتخانہ ریاض کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ تھے جبکہ صدارت عبدالحمید ابو فاروق نے کی۔تقریب کے اعزازی مہمانوں میں سعد عبدالغنی الشمرانی ،ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر اوراے ایس ایسوسی ایٹ کے چیئرمین آصف شیخ شامل تھے۔عبدالشکور شیخ نے مہران ا سپائسز کرکٹ کلب کے تمام عہدیداران اور کھلاڑیوں کو سلور جوبلی پر مبارک باد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لئے جو کام ہو رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ بہت سے نوجوان ٹی وی ، کمپیوٹر اور موبائل تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ہم سب پاکستانی سعودی عوام کے ساتھ متحد ہو کر دہشت گردی کی بیخ کنی، اسلام کی سربلندی ، حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کےلئے محبت کے ساتھ اپنی خدمات ایسے ہی سر انجام دیتے رہینگے۔سعد عبدالغنی الشمرانی نے مہران ا سپائسز کرکٹ کلب کےلئے 25 ہزار ریال امداد کا اعلان بھی کیا۔ حنیف بابر نے کہا مہران اسپائسز کرکٹ کلب کی 25 سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا سعودی گورنمنٹ کی کرکٹ کے فروغ کےلئے کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ آصف شیخ نے کہاکہ موجودہ کرکٹ کو غیر سیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔ہم سب کو چاہیے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں۔ مہران اسپائسز کرکٹ کلب کے کپتان اسد خان نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب کرکٹ کی دنیا میں مہران ا سپائسز کرکٹ لیگ کا بھی ایک اعلیٰ مقام اور نام ہوگا۔ مقررین میں جاوید منور ، رضا الرحمن ، عبدالروف ، ڈاکٹر سید عبدالشاکر ، طارق بٹ ، عمران حمید اور عثمان شاہ شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں مہران ا سپائسز کرکٹ کلب کی طرف سے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور تمام معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ 
 

شیئر: