جدہ ..... پاکستان ریپٹریشن کونسل (پی آر سی )کی مجلس عاملہ کاخصوصی اجلاس کنوینر سیداحسان الحق کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔جس میں پاکستان میں8اکتوبر 2005کو اسلام آباد، آزادکشمیراور خیبر پختونخوا میں آنے والے ہولناک اور ہلاکت خیز زلزلے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور شہدا کے لئے دعائیں کی گئیں ۔احسان الحق نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی امداد اور بہبود کے لئے پی آر سی نے جو تجاویز دی تھیں اس پر اب تک کوئی توجہ نہیںدی گئی جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں تا حال بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا۔اجلاس میں ےوم آزادی ،یوم دفاع پاکستان اور سعودی نیشنل ڈے کے موقع پر ہونے والے پروگراموں اورگزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ممبران نے پروگراموں کے انعقاد پرخوشی کا اظہار اور سعودی سفارت کار اور اسکالر ڈاکٹر علی الغامدی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ تمام شرکاءنے بنگلہ دیش میں محصورمحب وطن پاکستانیوں کی جلد پاکستان منتقلی و آبادکاری پر ڈاکٹر الغامدی کی مسلسل حمایت اور کالم نگاری پر شکرےہ بھی ادا کیا۔معروف دینی اسکالرطارق محمود اور پاک میڈیا گروپ کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد ریاض گھمن نے پروگراموں کی بہتری اور رپورٹنگ پرکئی مفید تجاویز پیش کیں۔ انھوں نے محصورین کی جلد واپسی، امتِ مسلمہ کی وحدت ،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔کالم نگار محمد امانت اللہ نے حکومتِ پاکستان اور او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ برما کے مسلمانوں کی امدادمیں تیزی لائے۔اجلاس میں زمرد خان سیفی، ا نجینیئرالطاف الرحمن، ا نجینیئرسید نصیر الدین، ا نجینیئر خالد جاوید، وصی امام،مشیر صدیقی ، قاری عبدالمجید، ظاہر خان اوراسلم صدیقی نے شرکت کی۔آخر میں سید مسرت خلیل نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔