تاملناڈ کی ریکھا نے 63 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ریکھا نے زندگی کی 63 بہاریں دیکھ لیں۔اداکارہ ریکھا کا پورا نام ریکھا گھنیش ہے وہ 10 اکتوبر 1954 کو ہندوستان کے شہر تامل ناڈ میں پیدا ہوئی تھیں ۔مشہور زمانہ فلم ' امراﺅ جان' سے شہرت حاصل کرنےوالی ریکھا نے 60 کی دہائی میں بالی وڈ میں قدم رکھا ۔ماضی کی فلم 'رنگولا رتنم' ان کی پہلی فلم تھی جبکہ ”ساون بھادوں“ میں ریکھا کو بطور ہیروئن کاسٹ کیاگیا۔ 1976میں ریلیز ہونےوالی بالی وڈ فلم ' دو انجانے' میں امیتابھ بچن کےساتھ ریکھا کی اداکاری کو بے انتہا پذیرائی ملی۔ یوں امیتابھ اور ریکھا کی فلمی جوڑی سینما اسکرین پر مقبول ہوگئی۔ ریکھا نے کئی اداکاروں کےساتھ کام کیا انہیں بھی کافی پسند کیا گیا۔ریکھالگ بھگ 200 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ریکھا کو ان کی بہترین اداکاری پر کئی بڑے ایوارڈ ز دیئے جاچکے ہیں۔وہ آخری بار 2014 کی فلم ' سپر نانی' میں سینما اسکرین پر آئی تھیں۔