لاکھوں ریال کے جرمانے مقرر، گتھی سلجھانے کیلئے کمیٹی تشکیل
مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) مدینہ منورہ پاکستانی حج مشن نے رہائشی معاہدوں کی پابندی نہ کرنے والے گروپوں پر لاکھوں ریال کے جرمانے لگا دیئے۔ اردونیوز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حج مشن مدینہ اور رہائشی گروپوں کے درمیان اختلاف دھماکہ خیز صورتحال اختیار کر گیا۔ رہائشی گروپ اس مسئلہ کے حل اور جرمانوں کے بھنور سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مرحلے میں فریقین کے درمیان مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔ حج مشن نے رہائشی گروپوں پر حتمی جرمانے مقرر کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی۔ جس نے مسئلہ کے تمام پہلوﺅں پر غور وخوض کیلئے خصوصی میٹنگ کی۔ اس کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوئیں۔