لندن..... الفابیٹ انکارپوریٹڈ نامی کمپنی کی طرف سے بغیر ڈرائیو رکے چلنے والی گاڑیو ں کو روشناس کرانے کی مہم ایک عرصے سے جاری تھی اور اس نے اس سلسلے میں وائیمو کے نام سے ایک کار بھی تیار کرلی تھی جس کا چرچا کچھ عرصے قبل ہوا ہے مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وائیمو اور اسی طرح کی دیگر کمپنیو ں نے انہیں مقبول بنانے کیلئے باقاعدہ مہم تیز کردی ہے اوراسکاعملی تجربہ بھی شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی عوام اب تک بغیر ڈرائیو رکے چلنے والی گاڑیو ں کے بارے میں مختلف شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں۔ انکا کہناہے کہ آخر بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں کسی نابینا مسافر کو اسکی منزل تک کیسے پہنچائیں گی جبکہ ایسی گاڑیاں نہ تو اسکی بات سنیں گی اور نہ ہی انکے اشارے دیکھ سکیں گی۔ امریکیوں کا کہناہے کہ سب سے مقدم چیز یہ ہے کہ بغیر ڈرائیور کی گاڑیوں میں سفرکرنے والے افراد کتنے محفوظ اور مامون رہیں گے۔ وائیمو کی مہم کو نیشنل سیفٹی کونسل ، فیڈریشن فار بلائنڈ چلڈرن کی بھی حمایت حاصل ہے۔