Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکھی سزا

کراچی ...کراچی کی ایک عدالت نے ٹریفک حادثے میں ملوث ایک مجرم کو ایک سال تک انتباہی پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنا دی ۔ مجرم ہر جمعہ کو2گھنٹے قائداعظم کی رہائش کے پاس کھڑا رہے گا۔ اس کے پلے کارڈ پراحتیاط کیجیے غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے تحریر ہو گا۔عدالت نے انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کو مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ 2015 میں قاسم اور اسلام نامی افراد نے سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر ماری تھی۔عدالت نے قاسم کو سزا کا حکم دیا جبکہ محمد اسلام کو بری کر دیا ۔ مقدمے کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شعیب الٰہی نے سنایا۔

شیئر: