ہالی وڈ انڈسٹری کی نئی خوفناک فلم ' دی ہیٹرڈ' کا ٹریلر منظرعام پر آگیا۔ دہشت اور خوفناک مناظر کی حامل ' دی ہیٹرڈ' طالبات کے گروپ کی کہانی ہے جو ویک اینڈ ٹرپ پر نکلتی ہیں ۔راستے میں انہیں رات کے وقت ایک جگہ ٹھہرنے کیلئے گھر ملتا ہے جہاں غیر معمولی قوتوں کا بسیرا ہوتاہے ۔ان قوتوںسے وہ آسیب زدہ گھر میں کیسے نمٹتے ہیں، انہیں کیا مسائل پیش آتے ہیں، یہ سب فلم کے سنسنی خیزمناظر والے ٹریلر میں پیش کیاگیاہے فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔