Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرآسائش گاڑیوں میں خواتین کی دلچسپی

ریاض .... سعودی عرب میں گاڑیوں کی 2ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ مقامی خواتین ڈرائیونگ لائسنس پر عمل درآمد کی تاریخ 10شوال کی تیاریاں زو ر و شور سے کرنے لگی ہیں۔ مقامی خواتین پُر آسائش گاڑیاں خریدنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔ توقعات یہ تھیں کہ زیادہ تر خواتین ہاتھ صاف کرنے کیلئے پرانی گاڑیاں خریدیں گی، اسی تناظر میں پرانی گاڑیو ںکے نرخ بڑھنے لگے تھے۔ ساماکوکے ایک عہدیدار محسن عمر نے بتایا کہ خواتین پورشے، آڈی، واکس ویگن گاڑیوں کے سودے کررہی ہیں۔ پورشے کی قیمت کی شروعات 2لاکھ 10ہزار ریال، واکس ویگن کی 74ہزار سے ہوتی ہے۔ محسن عمر کا کہناہے کہ یہ جرمن ساختہ گاڑیاں ہیں، پُرآسائش ہیں۔ مرد و زن دونوں کے ذوق کے لحاظ سے بھڑکیلے رنگوں میں دستیاب ہیں۔ الغسان کمپنی کے سلطان السلطان نے بتایاکہ سعودی لڑکیاں بینٹلے ،کوبے اور لمبرگینی گاڑیوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
 

شیئر: