یوٹیوب ہوم پیج وڈیوز کے لئے آٹو پلے آپشن
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
یوٹیوب اپنے ہوم پیج پر دی جانے والی وڈیوز کے لئے آٹو پلے آپشن متعارف کروانے پر غور کر رہا ہے۔ وڈیوز بنا آواز کے پلے کی جائیں گی اور مواد کو انگریزی سب ٹائٹل کی صورت میں دکھایا جائے گا۔ اسکرین اسکرول کرنے پر نئی وڈیو پلے ہونا شروع ہو جائے گی۔
صارفین چاہیں تو آٹو پلے وڈیوز کی آواز کو آن بھی کر سکتے ہیں۔اگر صارفین وڈیوز کو دیکھنا نہیں چاہتے تو وہ سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو ڈس ایبل بھی کر سکیں گے، اسکے ساتھ اس بات کو بھی طے کر سکیں گے کہ وہ وڈیوز کو ڈیٹا کے ساتھ پلے کرنا چاہتے ہیں یا صرف وائی فائے کنیکٹ ہونے کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ فیچر پہلے صرف اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے متعارف کروایا جائے گا۔