Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روشنائی کے داغ صاف کرنے کے طریقے

روشنائی کا دھبہ دور کرنے کے لئے دھبے والی جگہ پر کچا آلو چھیل کر خوب رگڑیں پھر صابن سے دھولیں۔
 لیموں پر نمک لگا کر دھبے والے حصے پر رگڑیں۔
 روشنائی کے دھبے پر پان کھانے والا چونا رگڑ کر دھولیں۔
 نیلی سیاہی کے داغ دور کرنے کے لئے ایک لیموں لے کر اس کا رس داغ والی جگہ پر نچوڑیں اور خوب رگڑیں، بعد میں پانی سے دھو کر دھوپ میں ڈال دیں۔
 نیلی سیاہی کے داغ کو دودھ میں 15 منٹ بھگو کر رکھ چھوڑیں پھر پانی سے دھولیں۔
 کپڑوں پر اگر سرخ سیاہی کے داغ لگ جائیں تو ان کو دور کرنے کے لئے داغوں پر الکحل لگائیں ،داغ دور ہوجائیں گے۔
 کپڑوں پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیںا سپرٹ سے صاف کریں۔
 سیاہی کے داغ کو چند گھنٹے ٹماٹر کے رس میں بھگو دیں پھر دھولیں۔
 روشنائی کے داغ پر ابلے چاول رگڑیں، اگر ایک دفعہ میں داغ دور نہ ہوتو دو3 بار ایسا کریں۔
 پسی ہوئی رائی گاڑی گھول کر سیاہی کے داغ پر لگائیں ،رات بھر اسے یونہی پڑا رہنے دیں، پھر صبح کو دھولیں۔
 روشنائی کا داغ اگر پکا ہو تو اسے اس طرح دور کریں کہ تارپین اور ایمونیا برابروزن میں لے کر داغ کو اس میں دو3 گھنٹے کے لئے بھگودیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
 اگر کپڑے پر سرخ سیاہی کا داغ لگ جائے تو اس کو دہی سے خوب ملیں، بعد میں کپڑے کو صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔
 کپڑے پر اگر سرخ سیاہی کا داغ لگ جائے تو انہیں الکحل لگائیں۔ داغ دور ہوجائیں گے۔
 سیاہی کے داغ کو نمک لگا کر خوب ملیں۔ داغ اتر جائے گا۔ اگر داغ رہ جائے تو کچے دودھ سے ملیں۔
 

شیئر: