Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع چتور میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک

    حیدرآباد۔۔۔۔آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ چتور ضلع کے سری کلاہستی کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کر رہا تھا ۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان ہوا اور لاری بھی اُلٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو کے ترویور کا رہنے والا سندرا مورتی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بذریعہ کار سری کلاہستی جارہا تھا کہ اسکی کار کو نائیڈو پیٹ کی شاہراہ کے حدودمیں تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی ۔اس حادثہ میں اس خاندان کے4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی سری کلاہستی کے ڈی ایس پی وینکٹ کشور وہاں پہنچے ۔بعدا زاں لاشوں کو کار سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے سری کلاہستی کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔

شیئر: