Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید ترین اسپنر فون 15پونڈ میں دستیاب

لندن .... امیزون آن لائن مارکیٹنگ کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اب یہاں ایک ایسا اسپنر فون بھی انتہائی سستے داموں دستیاب ہے جسے اسپنر فون کا نام دیا جارہا ہے۔ اسکی قیمت صرف 15پونڈ بتائی گئی ہے او ریہ 32ایم بی میمور کے علاوہ بلیو ٹوتھ کی سہولت سے بھی لیس ہے۔ K118کے نام سے بازار میں آنے والا یہ فون 15پونڈ میں دستیاب ہے۔ جو کہ اس قسم کے دوسرے فونز کے مقابلے میں بیحد سستا ہے۔ سردست امیزون آن لائن پر دستیاب یہ فون اب تک کے سودے کے مطابق صرف ہندوستانی مارکیٹوں میں پہنچایا جارہا ہے اسکے بعد اسے دوسری جگہوں پر پھیلایا جائیگا۔ بچوں کیلئے یہ فون بطور خاص بیحد دلکش ہے او راسکی ڈیزائننگ اور صلاحیت کار اتنی زیادہ ہے کہ بڑے بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

شیئر: