Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد کیلئے پہلی پرواز کا ٹکٹ 27ریال

ریاض ...سعودی قومی ایئرلائنز ناس 18اکتوبر 2017ءبدھ کو ریاض سے بغداد کیلئے پہلی پرواز صبح 11بجکر 30منٹ پر روانہ کریگی۔ ناس کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر المہنا نے اس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ 27برس سے دونوں برادر ملکوں میں پروازوں کاسلسلہ بند تھا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ناس ایئرلائنز اس انقطاع کو ختم کریگی۔المہنا نے کہا کہ پہلی پرواز کا ٹکٹ 27ریال ہوگا۔ اس میں ٹیکس اور فیسیں شامل نہیں۔ مسافر حضرات منگل کو صبح 10بجے سے ناس ویب سائٹ flynas.com یا اسمارٹ فون ایپلی کیشن یا سروس سینٹر 920001234 پر رابطہ کرکے ریزرویشن کروا سکتے ہیں۔
 

شیئر: