Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ایک اور لڑکی پر حملہ

کراچی... کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ ملزم کی گرفتار کے باوجودکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز دھار آلے سے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ 15سالہ اریج اپنے بھائی کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ اسے موٹر سائیکل سوار نے پیچھے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے نیلے رنگ کی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھا ئی اور ماموں کا بیان ریکارڈ کرلیا۔دریں اثناءڈی آئی جی پولیس سلطان خواجہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ منڈی بہا الدین میں پکڑے گئے مبینہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ مبینہ حملہ آور عدم شواہد کے باعث بری ہو سکتا ہے۔ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کراچی میں خواتین پر حملوں سے متعلق پولیس کی رپورٹ کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

شیئر: