Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ریاض ( ارسلان ہاشمی) غیر ملکیوں کو لوٹنے والے کم عمر مقامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک غیر ملکی کو زد وکوب کر کے اسے لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب پولیس کو ملی تو ملزمان کی گرفتار ی کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ ملزمان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اگرچہ کافی مشکلات درپیش تھیں مگر ٹیم میں شامل اعلی تربیت یافتہ اہلکار انتہائی مختصر وقت میں ملزم تک پہنچ گئے ۔ گرفتار ملزم کم عمر ہے جسے بچوں کے اصلاحی مرکز میں پہنچا دیا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جس کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ 

شیئر: