جدہ: جعلی اقامے بنانے والا ایشیائی گرفتار
ریاض ....مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جدہ میں پولیس کے خفیہ دستے نے جعلی اقامے تیار کرنے والے ایک ایشیائی کو شبے میں گرفتار کرلیا۔ وہ پولیس کو اپنے سامنے دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا۔ فوری طور پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے اسے گرفتارکرلیا۔ تفتیش پر اس کے قبضے سے 3 جعلی اقامے برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ پر اس نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے ہموطنوں کی مدد سے جعلی اقامے بنائے تھے۔ رہائش کی تلاشی لی گئی تو وہاںسے تمام آلات برآمد کرکے ضبط کرلئے گئے۔ ایشیائی کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔