امریکی وزیرخارجہ کا دورہ ریاض
ریاض ....امریکی وزیر خارجہ ٹلر سن خلیجی بحران پر تبادلہ خیال کیلئے آج جمعہ سے قطر اور سعودی عرب کا سرکاری دورہ شروع کرینگے۔ 27اکتوبر تک یہیں رہیں گے۔ امریکی دفتر خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی وزیر خارجہ ریاض میں سعودی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے خلیجی بحران اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر بات چیت کرینگے۔ وہ ہندوستان اور پاکستان بھی جائیں گے۔ آخر میں سوئٹزرلینڈ کا رخ کرینگے۔