60سعودی کمپنیوں کے نمائندے بغداد پہنچ گئے
بغداد ... 60سعودی کمپنیوں کے نمائندے عراق کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے۔ نمائش 21سے 30اکتوبر تک جاری رہیگی۔ عراقی عہدیداروں نے سعودی کمپنیوں کے نمائندوں کو بغداد ایئرپورٹ پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ زبردست پذیرائی کی۔ سعودی کمپنیاں عراق میں اپنی مصنوعات کے لئے نئے امکانات کی تلاش میں ہیں۔